گنگولی 15/دسمبر (ایس او نیوز/ابراہیم گنگولی)ساگر رکھشا کوَچ کی دہشت گردی مخالف مہم کے سلسلے میں بھٹکل سے گنگولی کی طرف جانے والی کوسٹ گارڈ کی ایک بوٹ حادثے کا شکار ہوگئی۔ مگر اس پر موجود افسران سمندر میں کود کر کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اور محفوظ رہ گئے۔
بتایا گیا ہے کہ کوسٹ گارڈ کی بوٹ جب گنگولی بندر سے 200میٹر دور تھی، تو اس کے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی اور انجن نے کام کرنا بند کردیا۔اسی کے ساتھ بوٹ کے اندر سمندر کا پانی گھسنا شروع ہوگیا۔بوٹ کے غرقاب ہونے کا خدشہ دیکھتے ہوئے کیپٹن وینکٹرمنا،اپنے اہلکار گجانن، گنگولی کوسٹل سیکیوریٹی پولیس اسٹیشن کے سریش،نارائن اور ایشور وغیرہ کے ساتھ لائف جیکیٹ پہن کر سمندر میں چھلانگ لگادی اور بڑی مشقت سے تیرتے ہوئے گنگولی ساحل تک پہنچ گئے۔اس طرح بوٹ پر سوار تمام افراد اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔
کوسٹ گارڈ کی بوٹ کے اندر پانی آجانے اور انجن خراب ہوجانے سے بوٹ کو کافی نقصان پہنچا ہے۔